اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرین کے سنابس دیہات پر حملہ کر کے چار شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناء ذرائع ابلاغ میں سرگرم کردار ادا کرنے والے سنابس کے افراد نے آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے اس دیہات کا محاصرہ کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں فوجیوں کی گاڑیوں کے آنے کے بعد عام شہریوں کی گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی لگادی گئي ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کے مظاہرین نے جمعے کے دن کرباباد ، سند ، بنی جمرہ ، سنابس اور المحرق سمیت مختلف علاقوں میں جلوس نکال کر سیاسی بنیاد پر لوگوں کو قید کۓ جانے اور آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خلاف اعتراض کیا اور اپنی پرامن سرگرمیاں جاری رکھنے پر تاکید کی ۔
.......
/169